اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: حاملہ خاتون کی موت، ڈاکٹرز پر لاپرواہی کا الزام

موصولہ اطلاعات کے مطابق سہارنپور میں ایک ڈاکٹر کی لاپرواہی کی وجہ سے ایک زچہ کی موت واقع ہوگئی۔

Saharanpur: Death of a pregnant woman, doctors accused of negligence
سہارنپور: حاملہ خاتون کی موت، ڈاکٹرز پر لاپرواہی کا الزام

By

Published : Dec 16, 2020, 9:41 PM IST

سہارنپور میں ایک حاملہ خاتون کی موت واقع ہوگئی ہے، اہل خانہ نے ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے۔ اہل خانہ نے لاش کو روڈ پر رکھ کر ہنگامہ آرائی بھی کی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے اہل خانہ کو سمجھا بجھا کر خاموش کیا۔

سہارنپور: حاملہ خاتون کی موت، ڈاکٹرز پر لاپرواہی کا الزام

متوفیہ کے اہل خانہ نے ڈاکٹر کے اوپر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ یہ معاملہ تھانہ جنک پوری کا بتایا جارہا ہے۔

اطلاع کے مطابق آج دوپہر تقریبا ایک بجے تھانہ جنک پوری میں واقع ممتا شرما ہسپتال میں ایک خاتون کو ڈلیوری کے لیے داخل کرایا گیا تھا، ڈاکٹر ممتا نے خاتون کا آپریشن کیا اور خاتون نے دو بچوں کو جنم دیا لیکن آپریشن کے ایک گھنٹے بعد ہی خاتون کی طبیعت خراب ہونے لگی، اسی دوران ڈاکٹر نے خاتون کو چنڈی گڑھ لے جانے کی صلاح دی۔

اہل خانہ جیسے ہی خاتون کو چنڈی گڑھ لے جانے کے لئے باہر نکلے خاتون کی موت واقع ہوگئی، جس کے بعد ناراض اہل خانہ نے لاش کو روڈ پر رکھ کر ہنگامہ آرائی شروع کر دی، موقع پر پہنچی پولیس نے اہل خانہ کو سمجھایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details