ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں دارالعلوم دیوبند نے ایک خط لکھ کر یو این او سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو ایک دہشت گرد ملک قرار کیا جائے اور اس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اسی کے ساتھ دارالعلوم دیوبند نے ہندوستانی حکومت سے بھی فلسطین کی دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی فلسطین سے جو پہلے دوستی تھی اس کو مدنظر رکھتے ہوئے وہاں کے بے سہارا مظلوموں کی مدد کی جائے اور اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے اور اس کا بائیکاٹ کیا جانا چاہئے۔
فلسطین۔ اسرائیل کشیدگی: دارالعلوم دیوبند کا اقوام متحدہ کو خط - دارالعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبند نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر پابندی لگائی جائے اور فلسطینیوں کی مدد کی جائے۔ساتھ میں اسرائیل کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔
دارالعلوم دیوبند کا یو این او کو خط لکھ کر اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے مطالبہ
دارالعلوم دیوبند کے میڈیا ترجمان اشرف عثمانی نے کہا کہ دیوبند دارالعلوم کے مہتمم مولانا ابوالقاسم نعمانی نے یو این او اور ہندوستانی حکومت کو خط لکھ کر مدد کی گوہار لگائی ہے۔
دارالعلوم دیوبند نے یو این آئی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ اسرائیل پر پابندی لگائی جائے اور فلسطینیوں کی مدد کی جائے۔ہم نے اپنے ملک کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کی مدد کی جائے اور وہاں پر بے سہارا مظلوموں کی مدد کی جائے اور اسرائیل کو ایک دہشت گرد ملک قرار دیا جائے اور اسرائیل کا بائیکاٹ کیا جائے۔