اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس اور عآپ امیدواروں نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا - عآپ

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں عام انتخابات کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کیے گئے۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ دفتر میں عآپ اور کانگریس کے امیدواروں نے اپنے پرچۂ نامزدگی داخل کیے۔

کانگریس اور عآپ امیدواروں نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا

By

Published : Mar 23, 2019, 5:46 PM IST

سہارنپور سے کانگریس کے امیدوار عمران مسعود اور عام آدمی پارٹی سے یوگیش دہیا نے پرچے داخل کر شہر کی عوام سے کئی وعدے بھی کیے۔
عمران مسعود نے یہ بھی کہا کہ ملک میں دو الگ نظریات رکھنے والی پارٹیوں کے درمیان یہ مقابلہ ہوگا۔

کانگریس اور عآپ امیدواروں نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا

اس دوران عام آدمی پارٹی کے امیدوار يوگیش دہیا نے کہا کہ سہارنپور میں خاص کر دو ایسی کمیاں ہے جس کے خلاف ان کی جماعت لڑنا چاہتی ہے۔ جس میں ایک خدمتِ صحت اور دوسرا تعلیم کو گھر گھر تک پہنچانا ان کا مقصد ہوگا۔

انھوں نے عام آدمی پارٹی کا کانگریس کے ساتھ اتحاد کی بات کو افواہ بتاتے ہوئے کہا کہ دہلی اور اترپردیش کے ساتھ تمام مقامات پر عآپ پارٹی اکیلے اپنے دم پر انتخابات میں شامل ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details