ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں 8 مارچ کو منائے گئے عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے مشن شکتی کے تحت خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔جن منچ گاندھی پارک میں لگائے گئے اس خون عطیہ کیمپ میں ایک درجن خواتین نے خون عطیہ کیا۔ساتھ میں خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم کو فروغ دینے کا عہد لیا۔
سہارنپور: مشن شکتی کے تحت خون عطیہ کیمپ کا انعقاد - سہارنپور خون عطیہ کیمپ کا انعقاد
سہارنپور میں مشن شکتی مہم کے تحت خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کی افتتاح سٹی کمشنر گیانندر سنگھ نے کیا۔
کیمپ کی افتتاح سٹی کمشنر گیانندر سنگھ نے کیا۔خون کا عطیہ دینے والوں میں وندنا، پارول، متل، کاجل، انو چودھری، سمن دیوی، مدھو اگروال شامل ہیں۔ان خواتین کے اس جذبہ سے متاثر ہوکر راہل گوئل اور شوم گوئل نے بھی خون کا عطیہ دیا۔
اس موقع پر کمشنر شہر گیانندر سنگھ نے خواتین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے تعاون کے بغیر معاشرے کی ترقی ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین نے سماج کے لئے خون عطیہ کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی میدان میں مردوں سے کم نہیں ہے۔ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کنال جین نے کہا کہ جہاں خون دینے سے ہم کسی کی جان بچا سکتے ہیں وہیں خون دینے والوں کو بھی فائدہ ملتا ہے۔