اردو

urdu

By

Published : Feb 6, 2021, 9:26 PM IST

ETV Bharat / state

سہارنپور: زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کا چکا جام

سہارنپور میں بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت سے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کو وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک میمورنڈم سونپا۔

Saharanpur: bharatiya kisan Union protest against agricultural laws
سہارنپور: زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کا چکا جام

بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان تنظیم کی اعلی قیادت کی ہدایت پر مقامی رہنما ونے کمار کی قیادت میں سہارنپور کے جی ٹی روڈ پر واقع منگلور پولیس چوکی کے قریب جمع ہوئے اور ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار کو وزیر اعظم نریندر مودی کے نام میمورنڈم سونپا۔

سہارنپور: زرعی قوانین کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کا چکا جام

میمورنڈم میں تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے اور ایم ایس پی پر قانون بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری جانب منگلور پولیس چوکی کے قریب جاری دھرنا پروگرام میں ایک نوجوان کے بی جے پی پرچم کے ساتھ شامل ہونے پر کچھ دیر کے لیے کشیدگی دیکھی گئی۔ نوجوان کی حرکت پر کسانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے وہاں سے ہٹا دیا۔

وہیں، سہارنپور میں پچھم پردیش مکتی مورچہ کے کارکنوں نے بھی سہارنپور کے جی ٹی روڈ پر ’چکاجام‘ کرتے ہوئے 15 نکات پر مشتمل ایک اور میمورنڈم وزیراعظم کو بھیجا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details