ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں آزاد سماج پارٹی نے اپنے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر گاندھی پارک میں منعقد پروگرام میں آنجہانی کانشی رام کا 87 واں یوم پیدائش نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کمل والیہ نے آزاد سماج پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں آئندہ ہونے والے تین سطحی پنچایتی انتخابات میں آزاد سماج پارٹی اپنے دم پر الیکشن لڑے گی اور پسماندہ طبقات، ایس سی، ایس ٹی اور اقلیتوں کے ساتھ ہو رہے بی جے پی حکومت کی ظلم و زیادتی کا منہ توڑ جواب دے گی۔