اترپردیش کے بہٹ علاقہ میں مسلح بدمعاشوں نے موٹر سیکل پر سوار دو نوجوانوں کو ڈرا دھمکا کر ان کا فون، موٹر سائیکل اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بدمعاشوں نے لوٹ کے دوران مرزا پور کے رہائشی نوجوان کے ساتھ مارپیٹ بھی کی۔ بدمعاشوں نے لوٹ کی کاروائی انجام دینے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ پولیس کافی دیر بعد موقع واردات پر پہنچی۔
سہارنپور: مسلح بدمعاش 2 بھائیوں کو لوٹ کر فرار پولیس نے بتایا کہ سمس پور گاؤں کے رہنے والے دو بھائی یونس اور منتظر، ٹریکٹر کی خریدی کے لیے ہریانہ گئے تھے۔ تاہم کسی وجہ سے وہ ٹریکٹر خرید نہ سکے اور رات 9 بجے واپس آرہے تھے کہ چلکانہ روڈ پر واقع رسو ل پور گاؤں کے قریب 3 بدمعاشوں نے دونوں بھائیوں کو روک لیا اور اسلحہ سے ڈرا دھمکا کر ان کے پاس کیش کی صورت میں موجود ساڑھے نو ہزار روپئے، 2 موبائیل فون اور موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ بدمعاشوں کی نظر نوٹوں سے بھرے بیگ کی طرف نہیں گئی جس میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے نقد رکھے ہوئے تھے۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے بدمعاشوں سوٹ کیس کو دیکھ نہ سکے۔
دونوں بھائیوں نے پولیس کو پوری معاملہ کی جانکاری دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے بدمعاشوں کی تلاش میں مصروف ہے۔