اطلاع کے مطابق سہارنپور میں ایک شراب کمپنی نے شراب کی بوتل پر مہارانا تحریر کۓ جانے سے راجپوت طبقہ میں زبردست غصہ ہے۔
واضح رہے کہ سہارنپور کے ٹپری میں واقع ڈسٹلری کمپنی کے ذریعہ دیسی شراب کی بوتل تیار کی جارہی ہے، جس میں کمپنی نے دیسی شراب کی بوتل پر مہارانا برانڈ تحریر کیا ہے۔ جس کو لیکر راجپوت طبقہ کی مختلف تنظیموں کی جانب سے مخالفت شروع ہوگئ ہے۔
سہارنپور :شراب کی بوتل پر مہارانا تحریر کۓ جانے سے راجپوت طبقہ میں غصہ راجپوت طبقہ کے افراد نے ڈی ایم اور ایس ایس پی سہارنپور کو میمورنڈم پیش کرکے مہارانا پرتاپ جیسے مہان راجہ کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیکٹری کے مالک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
راجپوت طبقہ کے افراد کا کہنا ہے کہ جب تک فیکٹری مالک معافی نہی مانگتی تب تک مخالفت جاری رہے گا۔راجپوت طبقہ نے فیکٹری مالک کو 3 روز کا وقت دیا ہے اگر کمپنی نے معافی نہیں مانگی تو کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا اور ساتھ میں اس کی کاپی وزیراعظم کو بھی بھیجا جائے ۔