اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: آل انڈیا ملی کونسل نے وسیم رضوی کے خلاف میمورنڈم دیا - اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چئرمین وسیم رضوی

آل انڈیا ملی کونسل ضلع سہارنپور کی جانب سے وسیم رضوی کے خلاف ضلع مجسٹریٹ کی معرفت صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم دے کر گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سہارنپور: آل انڈیا ملی کونسل نے وسیم رضوی کے خلاف میمورنڈم دیا
سہارنپور: آل انڈیا ملی کونسل نے وسیم رضوی کے خلاف میمورنڈم دیا

By

Published : Mar 18, 2021, 8:05 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں آل انڈیا ملی کونسل نے وسیم رضوی کے قرآن مخالف بیان اور رویہ پر ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو دیا ہے۔جس میں وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کرکے قرآن پاک سے 26 آیات کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اسی سلسلے میں آل انڈیا ملی کونسل ضلع سہارنپور نے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کے ذریعہ ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ ہند کے نام دیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ وسیم رضوی کے بیان اور رویہ سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، جسکی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہئے۔وسیم رضوی کا بیان اور اسکی عدالت عظمی میں قرآن مقدس کی آیتوں کو لیکر عرضی مسلمانوں کے تئیں شدید درجہ کی نفرت کو ظاہر کرتا ہے ۔جس سے ملک کے حالات کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتاہے اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے میں اس طرح کی چیزیں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

میمورنڈم میں سنہ 1984 میں کلکتہ ہائی کورٹ میں داخل کی گئی اسی طرح کی ایک عرضی کا حوالہ بھی دیا گیا۔جس میں عدالت نے عرضی داخل کرنے والے کی سرزنش کی تھی۔عدالت نے یہ کہتےہوئے اس عرضی کو خارج کردیا تھا کہ اس معاملے کا نوٹس لینا ملک کے آئین کے قطعا خلاف ہوگا اور عدالت میں یہ معاملہ پیش کرکے مدعیان نے ایک جرم کا ارتکاب کیا ہے۔میمورنڈم میں واضح طور پر وسیم رضوی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس طرح کی سوچ کے پیچھے اگر کچھ لوگ ہیں تو انکو بے نقاب کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔

سہارنپور: آل انڈیا ملی کونسل نے وسیم رضوی کے خلاف میمورنڈم دیا

اس معاملے سے متعلق آل انًڈیا ملی کونسل سہارنپور کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک اچھا معاشرہ تشکیل دیا جائے اور تمام مذاہب کے لوگ ملکر اسکو سنواریں۔ ہمیں اس طرح کی حرکتوں کی پر زور مخالفت کرنی چاہئے، جو نفرت اور تعصب کو فروغ دیتی ہیں۔ہر دور میں کچھ لوگ خدا کے اس عظیم کلام پر انگلیاں اٹھاکر ذلیل اور رسوا ہوتے ہیں اسی کڑی میں ایک نیا نام وسیم رضوی کا بھی ہے، جو نفرت، جھوٹ اور اسلام کے خلاف اپنی بدتمیزیاں پھیلانے کا عادی ہے۔ لہٰذا ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ایسے شخص کو فورا گرفتار کرے کیونکہ ہزاروں سال سے گنگا جمنی تہذیب میں ڈوبے اس ہندوستان کا دل و دامن بہت وسیع رہا ہے اور ہمارے ملک کے لوگوں نے ہمیشہ سے تعصب، نسل پرستی اور نفرت انگیزی کی مخالفت کی ہے اور ہمیں بھروسہ ہے کہ عدالت بھی اس طرح کی پٹیشن پر غور نہیں کریگی۔

وہیں جامع مسجد شیعہ کے امام مولانا اظہار حیدر زیدی نے کہا کہ یقینا وسیم رضوی کی حرکت ہندوستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کرنے جیسی ہے اور اس طرح کے شرانگیز بیانات اور نفرتی چیزوں کی ہمارے معاشرہ میں کوئی جگہ نہیں ہے، بلکہ یہ چیزیں ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرتی ہیں اور ملک میں امن وامان اور بھائی چارہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چئرمین وسیم رضوی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے قرآن مجید کی 26 آیات کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس نے کہا کہ ان آیات سے دنیا میں دہشت گردی پھیلتی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Wasim Rizvi

ABOUT THE AUTHOR

...view details