اترپردیش کے سہارنپور میں اے بی وی پی کے کارکنوں نے ماؤنوازوں کا علامتی پتلہ نذرآتش کیا۔ اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کے کارکنوں نے صوبائی یونٹ کے رکن مونکت رانا کی قیادت میں سبھاش چوک پر ماؤنوازوں کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور پتلہ نذرآتش کیا۔
سہارنپور: اے بی وی پی کارکنوں نے ماؤنوازوں کا پتلہ نذر آتش کیا - سہارنپور کے دیوبند
سہارنپور کے دیوبند میں اکھل بھارتیہ ودھیارتھی پریشد کی جانب سے بیجا پور میں ماؤنوازوں کے حملہ میں 24 سی آر پی ایف کے جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔
سہارنپور: اے بی وی پی کارکنوں نے ماؤنوازوں کا پتلہ نذر آتش کیا
اس موقع پر شہید جوانوں کو خراج بھی پیش کیا گیا۔ مظاہرین نے نکسلیوں کے حملے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے ماؤنوازوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ میں سورج رانا، شنکر، پرشانت، یوگراج و دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔