اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور :ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت - سہارنپور میں ڈوبنے سے ایک کیموت

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں واقع ڈھمولا ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئ، اطلاع ملتے ہی کوتوالی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے نوجوان کی لاش کو ندی سے باہر نکال لیا ہے، لیکن نوجوان کی ابھی تک شناخت نہی ہو پائی ہے۔

سہارنپور :ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت
سہارنپور :ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت

By

Published : Sep 8, 2020, 5:23 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق سہارنپور شہر کے درمیان سے ہوکر گزر رہی ڈھمولا ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔ شہر کوتوالی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے نوجوان کی لاش کو ندی سے باہر نکال لیا ہے۔

موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ مرنے والا نوجوان دوڑتا ہوا آرہا تھا جس کو ندی کا احساس نہی ہوا اور وہ ندی میں جاگرا، ندی میں زیادہ پانی ہونے کے سبب نوجوان کی موت واقع ہوگئی، جس کو بڑی مشکل سے باہر نکالا گیا اور اسکی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے، نوجوان کی ابھی تک شناخت نہی ہو پائی ہے۔

سہارنپور :ندی میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا پھر غلطی سے ندی میں گرا ہے ابھی اس سلسلے میں کچھ نہی کہا جاسکتا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی

اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر نے بتایا کہ نمائش کیمپ علاقہ میں واقع ڈھمولا ندی میں ایک نوجوان کے ڈوب جانے سے موت واقع ہوگئ ہے۔ اطلاع ملتے ہی کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی۔ غوطہ خوروں اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے نوجوان کی لاش کو ندی سے باہر نکالا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان کی جیب سے ملے کاغذات سے پتہ چلا کہ مرنے والا نوجوان گلہیڑی علاقہ کا رہنے والا ہے اور یہ شہر کوتوالی علاقہ میں کام کرتا تھا، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا پھر غلطی سے ندی میں گرا ہے ابھی اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کا صحیح علم ہو پاۓ گا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details