اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور:سماجوادی پارٹی کی ضلع میڈیکل سیل کی نئی ٹیم تشکیل دی گئی - سہارنپور ای ٹی وی بھارت خبر

سماجوادی پارٹی کے رہنما ڈاکٹرراجیش شرما نے کہا کہ جو ذمہ داری پارٹی کی جانب سے انہیں سونپی گئی ہے اسے وہ ایمانداری کے ساتھ ادا کریں گے اور آنے والے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔

نئی ٹیم تشکیل دی گئی
نئی ٹیم تشکیل دی گئی

By

Published : Aug 12, 2021, 2:35 PM IST



ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں سماجوادی پارٹی کی میڈیکل سیل کی اہم میٹنگ کا انعقاد ناگل علاقہ میں ٹپری روڈ پر واقع ڈاکٹر راجیش شرما کی رہائش گاہ پر کیا گیا، جس میں پارٹی کی ضلع میڈیکل یونٹ کی تشکیل عمل میں آئی۔ میڈیکل سیل کے ضلع صدر ڈاکٹر راجیش شرما نے اپنی نئی ٹیم تشکیل دی۔

نئی ٹیم تشکیل دی گئی

اس موقع پر سابق اسمبلی رکن اور دیوبند اسمبلی حلقہ انچارج معاویہ علی، سابق ریاستی سکریٹری اسعد جمال فیضی،اسمبلی حلقہ صدر رمیش کمار وغیرہ موجودرہے۔

ڈاکٹر راجیش شرمانے کہاکہ جو ذمہ داری پارٹی کی جانب سے انہیں دی گئی ہے اسے وہ ایمانداری کے ساتھ ادا کرینگے اور آنے والے 2022ءکے اسمبلی انتخابات میں اس کا اثر دیکھنے کو ملے گا۔

مذکورہ کمیٹی میں ڈاکٹر وسیم صدیقی اور ڈاکٹر سمندر کمارجنرل سکریٹری،ضلع نائب صدر کے لئے ڈاکٹر فاطمہ،ڈاکٹر ومل کمار دکشت کو منتخب کیاگیا ہے۔، جبکہ ضلع سکریٹری کے عہدے کے لئے لئے ڈاکٹر نوید انصاری،ڈاکٹر شوم تیاگی،سچن شرما،تیرس پال سنگھ،ڈاکٹر منوج کمار،ڈاکٹر پردیپ،ڈاکٹر ندیم شاد کو منتخب کیا گیا۔

مزید پڑھیں:مرادآباد: اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر میٹنگ

جبکہ ممبران کے طور پر ڈاکٹر منیر،ڈاکٹر ذوالفقار رانا،راہل کمار،پون کمار، پروین کمار،نوید پٹھان کے منتخب کئے گئے۔ ڈاکٹر اکمل جمال فیضی کو خازن منتخب کیاگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details