آج سہارنپور میواڈ نگرانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یہ کمیٹی کورونا وائرس کے وسیع ہوتے دائرہ کے سد باب اور باہر سے آنے والے لوگوں کی نگرانی کے لئے سہارنپور شہر کے تمام 70 وارڈوں میں کام کرے گی۔
سہارنپور: کورونا سے تحفظ کے لیے نگرانی کمیٹی تشکیل
اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کورونا وائرس کے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاستی حکومت اب متحرک ہو کر اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ ضلع سہارنپور جو کئی ریاستوں کی سرحدوں سے متصل ہے، وہا ں مہلک وبا سے تحفظ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
اس کمیٹی میں نگم کے وارڈ ملازمین، آشا ملازمین، سول ڈفینس کے وارڈن اور ایک پولیس اہلکار کے علاوہ ایک کارپورٹر بھی شامل رہیں گے جو وضع کردہ اصولوں کے مطابق میٹنگ کر کے پوری رپورٹ انتظامیہ کو دیں گے۔
اس سلسلے میں سہارنپور کے میر سنجیو والیا نے بتایا اس کمیٹی کی تشکیل کے بعد کورونا وائرس کے مشتبہ شخص کی نگرانی کرنا آسان ہو جاۓگا، اس کے ساتھ ہی کمیٹی کے صحیح طریقے سے کام کرنے سےضلع سہارنپور گرین زون میں آجائے گا، نگر مجسٹریٹ گیانندر سنگھ کہا کہ نگرانی کمیٹی صرف باہر سے آنے والے افراد پر ہی نظر نہیں رکھے گی بلکہ اس علاقہ میں صفائی کا نظم اور سنٹا ئیزر کاموں پر بھی نظر رکھے گی۔