بجلی کا 28 ہزا رروپیہ بقایہ تھا اور اس کی ادائیگی کے سلسلہ میں بجلی محکمے کی ٹیم اور پولیس اہلکار آج گاوں پہنچے اور بقایہ کی ادائیگی کادباؤ بنانے لگے، جس پر کسان نے دو دن کا وقت طلب کیا۔
لیکن پولیس اور بجلی محکمہ کی ٹیم نے کسان کی ایک نہ سنی بلکہ متوفی کے والد مدن کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے۔
والد کی بے عزتی ہوتی دیکھ کر بیٹے گلاب سنگھ نے زہریلی اشیا کھاکر خود کشی کرلی۔
سہارنپور: باپ کے استحصال سے دلبرداشتہ بیٹے کی خودکشی جس کے بعد مشتعل گاؤں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر محکمہ بجلی اور پولیس کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک جام کردیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی محکمہ کے ملزم اہلکاروں و افسران اور پولیس والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی اس وقت تک لاش کی آخری رسومات ادا نہیں کی جائے گی۔
کسانوں کے غصے دیکھ کر ضلع کے تمام اعلیٰ افسران بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کرنے لگے۔
اس دوران کسانوں نے ایس ڈی ایم رامپور منیہاران کو بھی یرغمال بناتے ہوئے اپنے ساتھ بٹھا لیا۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ جب تک ملزموں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی اس وقت تک جام نہیں کھولا جائے گا۔ اور نہ ہی لاش کی آخری رسومات اد کی جائے گی۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ بجلی محکمہ کے کارکنان، ٹھیکیدار اور پولیس اہلکاروں نے بقایہ کی ادائیگی کے لئے نہ صرف کسانوں پر دباؤ بنایا ہے، بلکہ اس کے ساتھ دھکا مکی اور بدسلوکی کرتے ہوئے ان کی خوب بے عزتی کی۔ جس کے بعد کسان کے بیٹے گلاب نے زہر کھا کر خود کشی کرلی ۔
وہیں موقع پر پہنچے اعلیٰ افسران کی گھنٹوں کوششوں کے بعد پانچ لاکھ روپیے کا معاوضہ دینے کی تحریری یقینی دہانی کے بعد گاؤں والوں نے جام کھولا۔ جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔
ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا ہے اور معاملے کی جانچ چل رہی ہے ،جانچ کے بعد آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔