اترپردیش کے سہارنپور میں بدمعاشوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی مہم جاری ہے جس کے تحت گزشتہ روز رات دیر گئے بیہٹ پولیس نے لانڈھورا چوکی کے قریب چیکنگ کے دوران مانک موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی جس کے بعد انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
بیہٹ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے بدمعاشوں پر فائرنگ کی جس میں لکھنوتی کا رہنے والا انیل زخمی ہوگیا۔ فرار ہونے کی کوشش میں زخمی انیل کو ہسپتال میں شریک کیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔