اترپردیش ٹھوس فضلہ منیجمنٹ کمیٹی کے سکریٹری راجیندر سنگھ نے بتایا کہ سی پی سی بی نے سہارا اسپتال پر آلودگی پھیلانے کے الزام میں 4.58 کروڑ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے ساتھ ہی سی پی سی بی کو تین ماہ بعد دوبارہ اسپتال کا معائنہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس مدت میں اگر اسپتال انتظامیہ اپنی خامیوں کو دور نہیں کرتا ہے تب اس رپورٹ جاری ہونے کی مدت سے 25000 روپئے یومیہ جرمانہ عائد کیا جائےگا۔