اترپردیش میں سہارنپور کے علاقہ عالم پورہ میں واقع وقف کی زمین پر رہنے والوں کو فوری طور پر زمین خالی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جس کے بعد یہاں 40 برس سے آباد لوگوں نے وارڈ کونسلر کے ہمراہ کمشنر آفس پہنچ کر ایک میمورنڈم حوالے کیا۔
میمورنڈم میں بتایا گیا کہ وارڈ نمبر 690 میں واقع قبرستان نور بافن میں یہ لوگ گذشتہ 40 برسوں سے کرایہ دار ہیں جبکہ اقلیتی بہبود افسر نے انہیں 2 نوٹسیں جاری کرکے صرف 3 روز میں مکانات خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹس میں یہ بھی دھمکی دی گئی ہے کہ اگر 3 روز میں مکانات خالی نہ ہونے کی صورت میں تمام مکانات کو زمین دوز کردیا جائے گا۔