اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: صفیہ کی کامیابی کی کہانی - بریلی کے کوہاڑاپیر علاقہ

ضلع بریلی سے تعلق رکھنے والی صفیہ نے یوپی بورڈ کے ہائی اسکول امتحان میں فرسٹ کلاس آکر اپنے کنبہ کا نام روشن کیا ہے۔ صفیہ اتنی بیمار تھیں کہ انہیں آکسیجن پر رکھا گیا تھا لیکن اس نے آکسیجن سلنڈر کے ساتھ امتحان دیا اور نمایاں کامیابی حاصل کی۔

بریلی: صفیہ کی کامیابی کی کہانی
بریلی: صفیہ کی کامیابی کی کہانی

By

Published : Jun 29, 2020, 1:07 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے کوہاڑا پیر کے شرافت میاں کی درگاہ کے قریب رہنے والی صفیہ 5 برس سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور پچھلے دو سالوں سے آکسیجن سلنڈر کے بغیر وہ دو لمحہ بھی زندہ نہیں رہ سکتی ہیں۔

اس کے بعد بھی صفیہ تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں اور آگے بڑھنا چاہتی تھی۔ کنبے نے اس کی خواہش کو سمجھا اور اسے مزید تعلیم دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے جی جی آئی سی میں ہائی اسکول میں صفیہ کا داخلہ کرایا۔

بریلی: صفیہ کی کامیابی کی کہانی

دیگر بچوں کی طرح صفیہ نے بھی امتحان مرکز پر جاکر امتحان دیا، صفیہ نے آکسیجن سلنڈر کے ساتھ امتحان دیا۔ اس نے 70 فیصد نمبرات لے کر کامیابی حاصل کی۔ صفیہ اس کامیابی کا سہرا اپنے اہل خانہ کے سر باندھتی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ 'ان کے لیے تعلیم حاصل کرنا آسان نہیں تھا بعض اوقات بہت پریشانی ہوتی تھی۔ اس کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری۔ اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھا۔ آج وہ کامیاب ہوگئی۔'

صفیہ کے ماموں کا کہنا ہے کہ 'صفیہ نے امتحانات کی تیاری کے لیے دن رات ایک کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 'نتیجہ آنے سے پہلے صفیہ بہت خوفزدہ تھی اور اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ آج صفیہ کے گھر لوگ پہنچ کر مبارک دے رہے ہیں اور اس کی کامیابی کی تعریف کر رہے ہیں۔ صفیہ آگے بھی اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details