ریاست اترپردیش کے مرادآباد عید گاہ میدان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مرد و خواتین لگاتار احتجاج کر رہے ہیں۔
اس احتجاج کے 13 دن مکمل ہو چکے ہیں، وہیں احتجاج انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے خواتین کے لیے الگ سے جگہ بنائی گئی ہے اور چاروں طرف پردے لگائے گئے ہیں، جس سے خواتین کی احتجاج کے دوران حفاظت ہو سکے۔
احتجاج میں خواتین کے لیے پردے کا احتمام یہ بھی پڑھیے
دہلی: جامعہ طلباء پر پولیس کا عتاب، متعدد زخمی
شاہین باغ: نوزائیدہ بچی کی موت پر سپریم کورٹ برہم
ایک طرف جہاں خواتین شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں وہیں مرد حضرات بھی س احتجاج میں شامل ہیں، دہلی کے شاہین باغ علاقے میں خواتین و مردوں کے احتجاج کے بعد اسی طرز پر لوگ ملک بھر میں احتجاج کر رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانوں نافذ کرنے کے بعد سے ہی لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا اور اس قانوں کو واپس لینے کی مانگ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
دہلی اسمبلی انتخابات: ووٹوں کی گنتی کچھ دیر میں شروع ہو چکی ہے
دہلی اسمبلی انتخابات: نتائج کے بعد کا منظر کیسا ہوگا؟