اردو

urdu

By

Published : Nov 8, 2019, 10:39 PM IST

ETV Bharat / state

سادھوی پراچی کا مولانا مدنی سے سوال؟

جمیعت علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے گزشتہ دنوں موہن بھاگوت سے ملاقات کے بعد یہ کہا کہ بابری مسجد کا فیصلہ آنے کے بعد ہم طے کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔

سادھوی پراچی کا مولانا مدنی سے سوال؟

ان کے اس بیان پر بی جے پی کی فائر برانڈ رہنما سادھوی پراچی نے طنز کرتے ہوئےکہا کہ مجھے مولانا ارشد مدنی پر ترس آتا ہے اور ان کی عقل پر افسوس ہوتا کہ یہ کس کے لئے لڑ رہے ہیں۔
سادھوی پراچی نے کہا کہ 'بابر نہ بھارت میں پیدا ہوا اور نہ ہی مرا اور ایک برا انسان تھا اور ایسے انسان کے لیے مدنی کیوں لڑ رہے ہیں'؟

سادھوی پراچی کا مولانا مدنی سے سوال؟

پراچی نے مزید کہا کہ میں مولانا ارشد مدنی سے میڈیا کے ذریعہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ 'وہ جب امن اور بھائی چارے کی اپیل کر رہے ہیں تو پھر وہ بابر کے لئے کیوں لڑ رہے ہیں'؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details