قنوج:قنوج میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ منگل کی دیر رات گرسہائی گنج کے جلیشور آشرم میں سادھو کو زندہ جلا دیا گیا۔ واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ پولیس میں حرکت پھیل گئی۔ فوری طور پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور سادھو کو گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ قنوج کے ایس پی آنند کمار نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا ہے۔
غور طلب ہو کہ 20 سالہ سادھو شیو داس عرف شیوم کی آگ لگنے کا واقعہ گرسہائی گنج کے جلیسر گھاٹ مندر کے احاطے میں دیر رات پیش آیا۔ زخمی شیوم جلیشور گھاٹ آشرم کے مہنت رگھویر داس کا شاگرد ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گورسہائی گنج کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے زخمی شیوم کو تروا میڈیکل کالج میں داخل کرایا۔