اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: سادھو کا پیٹ پیٹ کر قتل - Sadhu beaten to death

ضلع بریلی میں ایک سادھو کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بریلی: سادھو کا پیٹ پیٹ کر قتل
بریلی: سادھو کا پیٹ پیٹ کر قتل

By

Published : Jul 22, 2020, 9:27 AM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بریلی کے شاہی علاقے میں واقع ہلدی کلا گاؤں کے ناگا بابا مندر کے پجاری کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کو سادھو کی لاش گاؤں کے باہر جھاڑیوں سے ملی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 'سادھو یہاں کے قدیم مندر میں 25 برسوں سے رہ کر پوجا کرتے تھے۔

ہفتے کی دیر رات کچھ لڑکوں نے گاؤں والوں کو بتایا کہ 'مندر کے قریب پجاری کے ساتھ کوئی بدسلوکی کر رہا ہے۔ اطلاع پر گاؤں والے موقع پر پہنچ گئے۔ وہاں بابا سورج نہیں ملے۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے علاقے کے آس پاس تلاشی شروع کر دی۔ ساتھ ہی ڈائل 112 کو بھی اطلاع دی۔

بریلی: سادھو کا پیٹ پیٹ کر قتل

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی : شہر میں ہوئیں تین چوری کی واردات کا انکشاف

پولیس کو اس معاملے سے آگاہ کیا گیا۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر مندر سے کچھ فاصلے پر تالاب کے قریب جھاڑیوں سے لاش برآمد کی۔ پجاری کے جسم پر چوٹیں بھی پائی گئی ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی پسلیاں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں اور سر پر بھی چوٹ لگی ہے۔ دیہی ایس پی کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details