اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sabri Brothers میرٹھ کے میلہ نوچندی میں صابری برادرس کی شاندار پیشکش - عالمی شہرت یافتہ قوال صابری برادرس

ضلع میرٹھ کا تاریخی میلہ نوچندی کے پٹیل منڈپ میں منعقد ہونے والے ثقافتی پروگراموں کی کڑی میں گزشتہ عالمی شہرت یافتہ قوال صابری برادرس نے اپنی قوالی سے دیر رات تک سامعین کو لطف اندوز کیا.

میرٹھ کے میلا نوچندی میں صابری برادرس کی شاندار پیشکش
میرٹھ کے میلا نوچندی میں صابری برادرس کی شاندار پیشکش

By

Published : Jun 6, 2023, 2:02 PM IST

میرٹھ کے میلا نوچندی میں صابری برادرس کی شاندار پیشکش

میرٹھ :ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع پٹیل منڈپ میں میلا نوچندی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں صابر برادرس نے اپنے انداز میں صوفیانہ کلام کے علاوہ فلمی نغموں کو بھی قوالی کی شکل میں پیش کر سامعین سے داد و تحسین حاصل کی۔

قومی یکجہتی اور آپسی اتحاد کی مثال میرٹھ کے تاریخی میلا نوچندی میں عالمی شہرت یافتہ قوال صابری برادرس نے پہلی مرتبہ میرٹھ میں اپنا پروگرام پیش کیا اس دوران دونوں بھائیوں نے جہاں صوفیاء کلام پیش کیا وہیں فلمی نغموں کو بھی اپنے انداز میں پیش کیا. ثقافتی پروگراموں کی فہرست میں نوچندی میلے کے پٹیل منڈپ میں صابری برادرس کے صوفی نغموں پر سامعین سے دادوتحسین حاصل کی.

وہیں انہوں نے فلمی نغموں میں بھی خوب تالیاں بٹوری۔ میرٹھ میں گزشتہ روز پٹیل منڈپ شام کو صابری برادرس کےلیے سجایا گیا۔ آفتاب ہاشم صابری نے پروگرام کا آغاز صوفیا کلام بھر دو جھولی میری یا محمد لوٹ کر میں نہ جاؤں گا خالی. سے کیا ساتھ ہی فلمی گیت تونے ساتھ جو میرا چھوڑا دیوانہ تیرا مر جائے گا بھی پیش کیا۔ صابری برادرس کا صوفی کلام، پروگرام کے وسط میں، انہوں نے بالی ووڈ کا گانا تم جو آئے زندگی میں بات بن گئی گایا، جس پر سب نے داد دی۔

یہ بھی پڑھیں:Hajj 2023 اتر پردیش کے کُل 22532 عازمین حج اب تک سعودی عرب کے لیے روانہ

ممبئی سے آئے صابری برادرس ہاشم صابری نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک کریانہ گھرانے سے ہے۔ صوفی قوالی خدا کی عبادت کا ذریعہ ہے۔ہاشم صابری نے کہا کہ وہ 26 سال سے بالی ووڈ فلموں میں قوالی گا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details