علیگڑھ: ضلع علی گڑھ کی رہنے والی طالبہ صبیحہ اعظم نے دسویں جماعت میں اردو میں سو میں سے سو نمبر حاصل کیے ہیں۔ زندگی کے ہر شعبہ میں اردو کو استعمال کرنا اس لحاظ سے بھی بہت ضروری ہے کہ اردو آدمی کو مہذب بناتی ہے۔ آپ جس بھی پیشہ میں رہے اگر آپ اچھی زبان کا استعمال کریں گے تو تلفظ درست ہوگا، جب بات کہنے کا سلیقہ آپ کو آتا ہے تو وہ بات دل تک پہنچتی ہے۔ عالمی سطح پر اگر شیریں زبانوں کا انتخاب ہوتا ہے تو اس میں بھی شامل ہوتی ہے۔ Sabiha Azam Got 100 Percent Marks in Urdu
صبیحہ نے اردو میں سو میں سے سو نمبر حاصل کیے ایسا لگتا ہے بھارت میں اردو زبان سیاست کی نذر ہوگئی ہے، زبان کا تعلق مذہب سے نہیں ہوتا البتہ مذہبی ادب سے ہو سکتا ہے۔ اگر اردو کو مسلمانوں کی زبان کہتے ہیں تو کیرالہ کے مسلمانوں کی زبان ملیالم ہے، تمل ناڈو کے مسلمانوں کی زبان تمل ہے، اندھرا کے مسلمانوں کی زبان تیلگو ہے، بنگال کے مسلمانوں کی زبان بنگالی ہے۔ اردو ہندو، مسلمان، سکھ اور پنجابیوں کی زبان بھی ہے اور بنگالیوں کی بھی زبان ہے۔ اس لیے لوگ تسلیم کریں یا نہ کریں لیکن یہ انکے اظہار کا حسین ترین ذریعہ ہے۔ Politics on Urdu Language in India
کیونکہ اردو زبان کو مسلمانوں سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے اور اردو زبان کو پسماندہ کی زبان سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج کل اسکول کے طلبہ بھی اردو زبان کو کم پسند کرتے ہیں لیکن آج بھی اردو زبان کے کچھ ایسے چاہنے والے والدین ہیں جو اپنے بچوں کو بھی اردو زبان سکھانا چاہتے ہیں۔ اس جدید اور انگریزی زبان کے دور میں آج بھی کچھ طلباء ایسے ہیں جو اردو زبان میں مہارت حاصل کر ٹاپ کرکے اپنا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ ایسی ہی ایک صبیحہ اعظم نامی طالبہ ہے جس نے دسویں جماعت میں اردو زبان میں سو میں سے سو نمبر حاصل کیے ہیں۔ جو مستقبل میں اردو کی ایک بڑی اسکالر بننا چاہتی ہے جس کے پسندیدہ شاعر علامہ اقبال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ICSE 10th Results 2022:آئی سی ایس ای کے امتحان میں فہد سراج قدوائی کی شاندار کامیابی
صبیحہ کی والدہ خدیجہ بانو نے اپنی بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ 'اردو زبان ایک شیریں زبان ہے ہر طالب علم کو اردو زبان بھی سیکھنا چاہیے، ہماری بھی خواہش تھی کہ ہماری بچی اسکول میں اردو زبان میں کامیابی حاصل کرے وہ اپنے دسویں جماعت کے امتحان میں اعلی سے اعلی نمبر حاصل کریں اور ہماری بیٹی کو بھی بچپن سے ہی خود اردو زبان کو سیکھنے کی دلچسپی تھی۔'