حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباسؓ کی یاد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کی او پی ٹی گیٹ کے سامنے میں مفت غذائی اشیاء کی تقسیم عمل میں آئی۔
حضرت عباسؓ کے یوم ولادت کے موقع پر سبیل کا اہتمام - حضرت عباسؓ کے یوم ولادت کے موقع پر سبیل کا انعقاد
حضرت امام حسینؓ کے بھائی حضرت عباسؓ کے یوم ولادت کے موقع پر لوگوں میں غذائی اشیاء تقسیم کی کی گئی۔

علی گڑھ تھانہ سول لائن کے علاقے میں شربت، حلوہ اور پانی تقسیم کیا گیا جس کا مقصد امن و امان اور بھائی چارگی کا پیام دینا تھا۔ اس موقع پر شاہد حسین نے بتایا کہ یہاں ایک سبیل لگائی گئی اور لوگوں میں مفت غذائی اشیا کو تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے دنیا کو امن و سلامتی کا پیعام دیا تھا۔
غذائی اشیا لوگوں میں تقسیم کرنے والے سید ندیم اکبر زیدی نے بتایا کہ آج عباسؓ کی ولادت کا دن ہے، اسی خوشی کے موقع پر ہم شربت، پانی اور حلوہ لوگوں میں تقسیم کر رہے ہیں تاکہ ملک میں خوشحالی و امن برقرار رہے۔