پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے علاوہ علاقائی پارٹیوں کے اتحاد پر بھی طنز کیا اور کہا کہ اب مُلک میں صرف دو پارٹیاں ہی انتخاب میں آمنے سامنے ہونگی۔
پارلیمانی حلقہ بریلی سے کانگریس کے امیدوار
غور طلب ہے کہ پروین سنگھ ایرن نے سنہ 1989 سے سنہ 2009 تک مسلسل 20 سال تک بریلی پارلیمانی حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی۔انھوں نے بی جے پی کے سنتوش کمار گنگوار کو ہراکر کانگریس کا پرچم لہرایا تھا۔
اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس عوام کو بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے، لہذا وہ پھر انسانیت اور ترقی کی بات کرنے کی بجائے رام مندر کے فریبی وعدے پر لوٹ رہے ہیں اور اب رام مندر کی تعمیر کی تاریخ 2020 مقرر کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ اقتدار میں واپس نہیں لوٹے گی، لہذا مرکز میں جس کی حکومت ہوگی، اُسے مندر تعمیر کے نام پر پریشان کیا جائےگا۔