محکمہ بجلی کے مطابق بلز لاکھوں روپیہ میں بقایا ہونے سے محکمہ بجلی نے دیوبند علاقے کے سات گاﺅں کی بجلی معطل کر دی ہے۔
گاﺅں کی بجلی معطل ہونے سے متاثرہ گاﺅں کے باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم دے کر وزیر اعلیٰ کوبھیجا ہے۔
محکمہ بجلی کے افسران گزشتہ کئی دنوں سے بجلی چوری اور بقایا وصولنے کے لئے بیداری مہم چلارہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے بجلی کے بقائے کی ادائیگی جمع کرانے کے لئے نئی نئی اسکیمیز چلاکر بقایا جمع کرانے کے لئے صارفین کو متعدد مرتبہ موقع دیا گیا ہے۔
اس کے باوجود بھی پاور کارپوریشن حکومت اور محکمہ کی منشا کے مطابق بقایا وصول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔
جس کے سبب محکمہ بجلی کے افسران نے دیوبند علاقے میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی کی ہے۔
ایکس ای این ونود کمار جین نے بتایا کہ بجلی کے بقایا وصولنے کے لئے کارپوریشن کی جانب سے آسان قسط اسکیم چلائی گئی تھی۔