اردو

urdu

ETV Bharat / state

سہارنپور: سوشل میڈیا پر بازار کھلنے کی افواہیں، ڈی ایم نے کارروائی کا دیا حکم

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں سوشل میڈیا پر بازار کھلنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے اس بات کو سنجیدگی سے لیا اور اس کی تردید کی۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

rumors on social media regarding opening market during lockdown in saharanpur uttar pradesh
سہارنپور میں سوشل میڈیا پر بازار کھلنے کی افواہیں، ڈی ایم نے کارروائی کا دیا حکم

By

Published : May 7, 2020, 11:10 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ان دنوں ضلع میں بازار، دکانیں کھولنے کا ایک پیغام سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل مارکیٹ، صرافہ مارکیٹ، ہوزری مارکیٹ، لکڑی مارکیٹ، مٹھائیوں کی سب دکانیں کھولنے کی بات کہی گئی ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے نہ صرف اس پیغام کو سنجیدگی سے لیا ہے بلکہ اسے افواہ بتا کر اس کی تردید بھی کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے چلتے ڈیڑھ ماہ سے ضروری سامان کی دکانوں کو چھوڑ کر تمام بازار، دکانیں بند ہیں۔ سرکاری سطح سے ہاٹ اسپاٹ علاقوں سے گروسری، زراعت کی دکانیں کھولنے کے لیے مشروط ہدایات دی گئیں ہیں۔ اس کے باوجود ضلع سہارنپور میں سوشل میڈیا پر افواہوں کو پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر تمام بازار، دکانیں کھولنے کی بات کی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details