اطلاع کے مطابق اس منصوبے کے تحت بریلی شہر کو اسمارٹ سیٹی بنانے کے لیے 77.1902کڑور روپئے مونسپل کارپوریشن کو ملنا طے ہے، جبکہ پہلی قسط میں گزشتہ برس 60 کروڑ روپئے مل چکی ہے، جس کے ذریعے اسمارٹ سیٹی بنانے کی شروعات ہو چکی ہے۔
ڈی پی رپورت کے ساتھ ساتھ شہر کے تمام مقامات کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے جہاں سے ترقیاتی کاموں کو شروع کیا جانا ہے۔
اس منصوبے کے تحت شہر کے چوک چوراہے، ایوب خاں چوراہہ اور گاندھی گارڈن سمیت چھ چوراہوں پر روٹری قائم کیا جائےگا، جبکہ عام راستوں کو مزید خوبصورت بنایا جائےگا۔ اس کے علاوہ ضلع ہسپتال اور گاندھی گارڈن پر اوور برج بھی تعمیر کی جائے گی۔
اسمارٹ سٹی منصوبہ کے تحت میئر ہاؤس کے پیچھے تالاب اور ایلن کلب کو ملاکر ”سنجے گاندھی کمیونٹی ہال“کا رقبہ وسیع کیا جائے گا۔