کانپور: اترپردیش کے کانپور کے گلشن میرج ہال میں جلسہ عام میں قرآن سے نسبت جوڑنے اور قرآن میں افہام و تفہیم پر علمائے کرام نے خصوصی توجہ مرکوز کرائی، اس جلسے میں بڑی تعداد میں مرد اور خواتین نے شرکت کی ۔
جماعت اسلامی ہند میں ملک گیر پیمانے پر رجوع الی القرآن قرآن سے رشتہ جوڑو مہم کا آغاز 14 اکتوبر کو کیا تھا جو 23 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوا جماعت اسلامی ہند کانپور یونٹ نے گلشن میرج ہال میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا جس میں مقررین نے قرآن سے اپنی نسبت جوڑنے پر خصوصی توجہ دلائی۔ مقرر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ قرآن اللہ کی کتاب ہے جو نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی ہے، جس میں سراسر ہدایت اور کامیابی ہے، آج مسلمانوں نے اپنا رشتہ قرآن سے منقطع کرلیا ہے جس کی وجہ سے مسلمان کو گمراہی کی طرف مبتلاء ہے اور ذلیل و خوار ہو رہا ہے ۔ اللہ نے مسلمانوں کو قرآن دے کر اس کی اتباع کرتے ہوئے حاکم بنایا تھا لیکن مسلمانوں نے اسے چھوڑ کر محکوم بن گئے ہیں ۔ جماعت اسلامی ہند چاہتی ہے کہ مسلمان اپنا رشتہ قرآن سے مضبوط کر لیں۔ Ruju Ilal Quran Campaign Conclude