اردو

urdu

ETV Bharat / state

افسران کے لیے خصوصی ورکشاپ - ورکشاپ

حق اطلاعات قانون کے تحت دائر مقدمات کو فوری طور پر حل کرنے اور اپیل کنندگان کو اطلاع فراہم کرانے کے مقصد سے بارہ بنکی میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

افسران کے لیے خصوصی ورکشاپ

By

Published : Jul 10, 2019, 7:10 PM IST


اس ورکشاپ میں ضلع کے تمام افسران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں افسران کو حق معلومات قانون 2005 کے بارے میں تفصیل فراہم کرائی گئی اور افسران کے شبہات کو بھی دور کیا گیا۔

آر ٹی آئی کے عام ہونے کے 14 برس بعد بھی لوگوں کو جلدی اطلاع فراہم نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے اپیل کنندگان کو آر ٹی آئی کمیشن سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلے کو دور کرنے کے لیے اور مقدمات کو جلد حل کرانے کے لیے تمام افسران کو خصوصی طور پر تربیت دی جا رہی ہے۔

ورکشاپ میں ماہرین نے اطلاعات فراہم کرانے میں تاخیر ہونے کی وجوہات کو بتایا جس سے افسر کافی خوش نظر آئے۔

افسران کے لیے خصوصی ورکشاپ

ورکشاپ کے دوران افسران کے شبہات کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی اور انہیں وہ تمام اطلاعات فراہم کرائی گئیں جس سے اطلاع فراہم کرانے میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ افسران نے ورکشاپ کو مثبت بتایا۔

دراصل تمام افسر ایسے ہیں جو آر ٹی آئی کی اپیل کو دیکھ کر گھبرا جاتے ہیں۔ ورکشاپ کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ افسر اطلاع فراہم کرانے میں کسی بھی طرح کا ڈر نہ محسوس کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details