اردو

urdu

ETV Bharat / state

اعظم خان کی رہائی کے لیے یو این کو ای میل - आजम खान की रिहाई के लिए संयुक्त राष्ट्र को ईमेल

سماج وادی پارٹی(ایس پی) رکن پارلیمان اعظم خان کے خلاف درج مقدموں کو فرضی قرار دیتے ہوئے اسے خارج کرنے کا مطالبہ کرنے والے آر ٹی آئی کارکن اس معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے پر غور کررہے ہیں۔

rti-workers-knocks-united-nations-for-release-of-azam-khan
اعظم خان کی رہائی کے لیے یو این میں اٹھائے گا آر ٹی آئی کارکن

By

Published : Aug 18, 2021, 5:46 PM IST

اتراکھنڈ کے نینی تال سے تعلق رکھنے والے آر ٹی آئی کارکن دانش خان نے بدھ کے روز یو این آئی سے بات چیت میں کہاکہ سات جولائی کو حقوق انسانی کمیشن میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں انہوں نے رامپور کے ایس پی رکن پارلیمان کے خلاف درج مقدموں کو فرضی قرار دیتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ کمیشن نے ان کی عرض کو دس اگست کو درج کیا تھا جبکہ 16 اگست کو عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا گیا تھا کہ یہ عدالت کا معاملہ ہے اس لیے اس پر غور نہیں کیا جاسکتا۔

اعظم خان کی رہائی کے لیے یو این کو ای میل

دانش خان نے کہاکہ اعظم کے خلاف درج زیادہ تر مقدموں میں انہیں ضمانت مل چکی ہے۔ اس کے باوجود انہیں ہراساں کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حمیت کو دیکھتے ہوئے حقوق انسانی کمیشن اس پر ایکشن لے۔

انہوں نے کہاکہ اپنی عرضی میں انہوں نے مسٹر اعظم کے علاوہ ملک میں رہنے والے مذہبی اقلیتوں کے ہراسانی کی بات کہی ہے جس کے خارج ہونے کے بعد اب وہ اقوام متحدہ جائیں گے۔ اس سلسلے میں وہ اگلے ایک دو دن میں ای میل کے ذریعہ اپنی بات یو این کے سامنے پیش کریں گے۔'

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details