اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر: پولیس نے 25 لاکھ روپے نقد برآمد کئے

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک کار سے 25 لاکھ روپے نقد برآمد کئے، پولیس کے مطابق یہ روپے پنچایتی انتخاب میں خرچ کرنے کے لئے لے جائے جا رہے تھے۔

گوتم بدھ نگر
گوتم بدھ نگر

By

Published : Apr 13, 2021, 12:52 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں آئندہ پنچایتی انتخابات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے غیر قانونی شراب اور دیگر ممنوعہ مواد کی جانچ کے لئے مہم شروع کر دی ہے۔

گوتم بدھ نگر

اسی سلسلے میں کاسنہ پولیس نے پیریفرل سیرسا کٹ پر ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی شروع کی، اس دوران پولیس نے بیگ میں رکھے ہوئے 25 لاکھ روپے نقد برآمد کئے۔

پولیس نے کار میں سوار افراد سے پوچھ گچھ کے دوران گاڑی کا کاغذ طلب کیا تو وہ کاغذ پیش کرنے سے قاصر رہا اور نہ ہی کوئی تسلی بخش جواب دے پایا۔ پولس کو شک ہے کہ یہ روپیے پنچایتی انتخاب میں خرچ کرنے کی غرض سے لے جائے جا رہے تھے۔

25 لاکھ روپے ضبط کر کے انکم ٹیکس محکمہ کو اطلاع دے دی گئی، اس کے ساتھ دیگر ضروری کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ گرفتار کئے گئے ملزمان کے نام روہت گرگ، مردل، ویویک گرگ اور دیویندر گرگ بتایا جا رہا ہے اور یہ تمام گریٹر نوئیڈا کے رہائشی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details