ان کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو انہوں نے موت سے قبل سوشل میدیا پر لائو آ کر شیئر کیا تھا۔ جس میں انہوں نے کووڈ میں مبتلا ہونے کے بعد اپنے تجربات اور جسم میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کیا اور لوگوں سے مسلسل احتیاط برتنے کی اپیل کرتے رہے۔
قبل اذیں ٹائفائڈ میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم بعد میں انہیں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔ ٹائفائڈ سے 40 فیصد تک صحب یاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا اپنے اپنے بارے میں سوچتی ہے۔ 24 مارچ کو لاک ڈاؤن لگا اور لوگ خوف زدہ ہو کر ہسپتالوں میں جانے سے گریز کر رہے تھے۔ 'میں نے بنارس کے ہسپتالوں میں کھانا پہنچایا۔ مجھے ڈر نہیں لگ رہا تھا۔ مجھے کورونا سے ڈر نہں تھا کیا؟ لیکن اوپر والا سب ٹھیک کر دیگا۔ اس کا مجھے یقین تھا۔ ہر کالی رات کے بعد صبح ہوتی ہے۔
کشور نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ میرے دوستوں اور بھائیو! میں بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ غم کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کا ہم درد بنئے۔ درد و الم کی اس گھڑی میں ایک دوسرے کا ہم درد بننا بے حد ضروری ہے۔