اردو

urdu

ETV Bharat / state

روٹری کلب ملک کی شرح خواندگی کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم - روٹری کلب آف انڈیا

روٹری کلب نے ملک کی شرح خواندگی 95 فیصدی تک پہچانےکے لئے 'ٹیچ' نام کا پروگرام تیار کیا ہے، اس میں ٹیچرس سپورٹ، ای لرننگ، ایڈلٹ لرننگ، چائیلڈ ڈیولپمینٹ اور ہیپی اسکول کو شامل کیا گیا ہے۔

روٹری کلب ملک کی شرح خواندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم

By

Published : Oct 13, 2019, 5:09 PM IST

ملک کی شرح خواندگی کو بہتر بنانے کے لیے روٹری کلب آف انڈیا ایک خصوصی مہم چلائے گی، روٹری کلب نے 2025 تک ملک کی شرح خواندگی کو 95 فیصدی تک پہچانے کا ہدف طے کیا ہے، اس کے لئے روٹری کلب نے ایک منظم منصوبہ بندی تیار کی ہے تاکہ ملک کی شرح خواندگی بہتر ہو سکے۔

روٹری کلب ملک کی شرح خواندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم

روٹری کلب گزشتہ 114 برسوں سے دنیا کے 260 ممالک میں سماجی کاموں کو انجام دینے والی ایک تنظیم ہے، بھارت میں اس تنظیم کے 100 برس مکمل ہو چکے ہیں۔

روٹری کا دعوی ہے کہ دینا سے 'پولیو' جیسی مہلک بیماری کے خاتمے کے لئے 30 برس تک سخت محنت کی ہے جس کی وجہ سے 'پولیو' پوری طرح ختم ہو چکی ہے اور اب شرح خواندگی کو بہتر بنانے کی طرف گامزن ہے، اس کے لئے روٹری کلب ملک کے اسکولز کو تمام قسم کے ضروری سامان مہیہ کرایا رہی ہے۔

روٹری کلب نے ملک کی شرح خواندگی 95 فیصدی تک پہچانےکے لئے 'ٹیچ' نام کا پروگرام تیار کیا ہے، اس میں ٹیچرس سپورٹ، ای لرننگ، ایڈلٹ لرننگ، چائیلڈ ڈیولپمینٹ اور ہیپی اسکول کو شامل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details