ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ لدھا والا میں سماجی تنظیم روشنی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے صدر ڈاکٹر سمراٹ نے اپنے عہدیداروں کے ساتھ مل کر غریب عوام میں 101 لحاف تقسیم کیے۔
اس دوران روشنی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر سمراٹ نے کہا کہ 'روشنی ویلفیئر سوسائٹی تنظیم تعلیم اور طب کے علاوہ دیگر میدان میں کام کر رہی ہے۔'
روشنی ویلفیئر سوسائٹی نے ضرورت مندوں میں لحاف تقسیم کیا - اردو نیوز
مظفرنگر میں روشنی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے غریب اور ضرورت مند افراد میں 101 لحاف تقسیم کی گئی۔

روشنی ویلفیئر سوسائٹی نے غریبوں میں لحاف تقسیم کیا
انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی خدمت کرنا اور ان کا خیال رکھنا ہی دنیا کی سب سے بڑی دولت ہے۔
ویڈیو
روشنی ویلفیئر سوسائٹی کے اس پروگرام میں ایڈووکیٹ جاوید صدیقی ، رفیع خیری میر جی ، اقرار فاروقی ، حاجی منور، سہیل، حاجی نفیس احمد تھانوی، اظہار کے علاوہ متعدد لوگوں نے حصہ لیا۔