اردو

urdu

ETV Bharat / state

روہت تیواری کا قتل ہوا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف - likely with pillow

دہلی پولیس نے پوسٹ ماٹم رپورٹ کے بعد کہا کہ ریاست اترپردیش کے سابق وزیراعلی این ڈی تیواری کے بیٹےکی قدرتی موت نہیں ہوئی تھی بلکہ ان کو کسی سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے۔

روہت تیواری کا قتل ہوا، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے خلاصہ

By

Published : Apr 19, 2019, 6:09 PM IST

Updated : Apr 19, 2019, 7:37 PM IST

پوسٹ ماٹم کے مطابق روہت تیواری کی موت دم گھوٹنے سے ہوئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کے منہ پر تکیہ رکھا گیا تھا جس سے ان کی موت ہوئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یہ کہا جارہا تھا کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑھنے سے ہوئی تھی۔

اس کیس کو تحقیقات کے لیے دہلی پولیس کے کرائم برانچ کو منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے قتل کیس درج کیا۔

کرائم برانچ کے اہلکار روہت تیواری کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے سوالات کئے۔ان کی اہلیہ ابھی دہلی میں ہیں۔

پولیس کے مطابق روہت کے گھر میں سات سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن میں سے دو کام نہیں کررہے ہیں۔ روہت 12 اپریل کو اتراکھنڈ ووٹ ڈالنے گیے تھے اور 15 اپریل کی رات کو واپس لوٹے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق روہت شیکھر واپس لوٹتے وقت دیوار کا سہارا لے کر چل رہے تھے۔

پولیس کے مطابق دوسرے روز روہت کی ماں نے اسے ہسپال میں داخل کروایا تھا جب اس کی ناک سے خون آ رہا تھا۔

سینئر پولیس اہلکار کے مطابق روہت کو میکس ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔

Last Updated : Apr 19, 2019, 7:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details