اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rohilkhand University Introduces Online Class: روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں آن لائن کلاس کا نظم

بریلی میں واقع روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں اب اساتذہ تمام طلبا و طالبات کو آن لائن درس دیں گے Online Classes in Rohilkhand University۔

روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے اساتذہ آن لائن درس دیں گے
روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے اساتذہ آن لائن درس دیں گے

By

Published : Jan 20, 2022, 4:33 PM IST

کورونا کی وجہ سے تمام یونیورسٹی اور کالجز میں کلاسز بند Classes Closed at Universities and Colleges کرنے کے باعث درس و تدریس کا بڑا نقصان Great Loss of Teaching ہوا ہے۔ تعلیم کے اس خلا کو پُر کرنے کے لیے اساتذہ پہلے آن لائن مطالعاتی مواد Online Study Materials کو اپڈیٹ کریں گے اور اُسے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں گے، تاکہ طلبا کو آن لائن حصول درس کے دوران متعلقہ مطالعاتی مواد کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ اپنی ضرورت کے مطابق مکمل کورس ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں۔

روہیل کھنڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز نے کووڈ کی دوسری لہر کے دوران ویب سائٹ پر تقریباً تین ہزار آن لائن مطالعاتی مواد اپ لوڈ کیے تھے، جب کووڈ کی دوسری لہر کے خاتمے کے بعد آف لائن مطالعہ شروع ہوا تو ویب سائٹ پر مطالعاتی مواد کو اپڈیٹ نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے پرانا مطالعاتی مواد ہی دستیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں:Yoga Classes for Home Isolation people : ہوم آئسولیشن افراد کےلیے، آن لائن یوگا کلاسز

اب تیسری لہر میں تدریسی کام روک دیا گیا ہے تو طلبا کی تعلیمی درس کا نقصان ہونے لگا ہے۔ چونکہ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ پر درس حاصل کر کے اس کمی کو دور کرنا مشکل ہو رہا ہے، لہذا یونیورسٹی کے پروفیسرز نے 20 سے زائد کورسز کے 4000 آن لائن مطالعاتی مواد کو ”آن لائن اسٹڈی میٹریل“ کے طور پر اپڈیٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عمل کرنا شروع کر دیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پرانے مطالعاتی مواد کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے اور نئے چیپٹر اور عنوان کے مطابق مطالعاتی مواد ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جا رہا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details