اردو

urdu

ETV Bharat / state

روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں 20 اگست سے گریجویشن کے امتحانات - اترپردیش کی خبریں

بریلی کی معروف روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے آئندہ 20 اگست سے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے آخری سال کے امتحانات منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

By

Published : Jul 25, 2020, 8:27 PM IST

اترپردیش کے ضلع بریلی کی معروف روہیل کھنڈ یونیورسٹی کی انتطامیہ نے کووڈ۔19 وبأ کے مدنظر امتحانات میں طلبا کا ہجوم جمع نہ ہواس کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ ہندی، انگریزی، سوشیالوجی جیسے مضامین میں ریگولر اور فاصلاتی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء طالبات کے امتحانات مختلف دن باقاعدگی سے ہوں گے۔

ایک ہی مضامین کے سوال نامے بھی مختلف ہوں گے۔ یونیورسٹی میں ڈین اور کالجز کے پرنسپل کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے اس تجویز پر اتفاق کیا ہے۔

امتحان کمیٹی میں تجویز کی منظوری کے بعد شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا۔ امتحان میں شریک ہونے والے طلبأ و طالبات کے لیے ماسک پہننا اور خود کا سینیٹائزر لانا لازمی ہوگا لیکن کالج کو اسکریننگ کا انتظام کرنا پڑے گا۔

گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ فائنل ایئر کے امتحانات تین کی بجائے دو گھنٹے فی شفٹ میں مکمل کرنے ہوں گے۔ سوالیہ پیپر میں بھی تبدیلی کی جائےگی۔ یعنی طویل جواب کے لے دو سوالات میں سے ایک سوال حل کرنا ہوگا۔

چار مختصر جوابات والے سوالات میں سے صرف دو سوال کرنے حل کرنے ہوں گے۔ بہت مختصر یا ٹک مارک والے سبھی سوالات کے جواب حل کرنا لازمی ہوگا۔ جسمانی تعلیم اور ماحولیاتی سائنس میں بہت سارے طلباء امتحان میں شرکت کرتے ہیں۔ لہذا، یہ بھی غور کرنا ہوگا کہ یہ امتحان کس طرح سے منعقد کیا جائے۔ ابھی تک یہ شمار نہیں کیا گیا ہے کہ کتنے طلباء طالبات اس میں شامل ہوں گے۔

امتحانی مرکز کے گیٹ پر تھرمل اسکریننگ کی جائے گی۔ امتحان میں آنے والے ہر طالبِ علم کو بغیر تھرمل اسکریننگ کے داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔ ہر کالج انتظامیہ کو اپنے کالج کے گیٹ پر ہی تھرمل اسکریننگ کا بندوبست لازمی طور پر کرنا ہوگا۔ اگر کسی طالبِ علم کا درجۂ حرارت طے معیار سے زیادہ ہو تو اسے واپس کردیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details