اردو

urdu

ETV Bharat / state

رابرٹ واڈرا ہسپتال سے ڈسچارج - رابرٹ واڈرا کو گھٹنے اور جوڑوں کی نس میں کھینچاو

ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کے میٹرو ہسپتال میں داخل رابرٹ واڈرا کو چھٹی مل گئی ہے۔ جس کے بعد وہ دہلی روانہ ہوگئے۔

رابرٹ واڈرا ہسپتال سے ڈسچارج

By

Published : Oct 22, 2019, 8:56 PM IST

گزشتہ روز رابرٹ واڈرا کو جوڑوں کے درد کے علاج کے لیے ریاست اترپردیش کے نوئیڈا میٹرو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر پونیت دلاوری کی ٹیم ان کا علاج کر رہی تھی۔

ڈاکٹر پونیت دلاوری نے بتایا کہ رابرٹ واڈرا کو گھٹنے اور جوڑوں کی نس میں کھینچاو کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔ ڈیسچارج کے دوران مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کچھ دن بیڈ ریسٹ کے ساتھ جم میں نہ جائیں۔

رابرٹ واڈرا ہسپتال سے ڈسچارج

ان کے ہسپتال میں داخل ہونے کے دوران، ہسپتال کے باہر کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔

رابرٹ واڈرا ہسپتال سے ڈسچارج

پریانکا گاندھی واڈرا اپنے شوہر کی دیکھ بھال کے سبب ساری رات ہسپتال میں رہی اور صبح گھر روانہ ہوئیں۔ ہسپتال سے رخصت ہوتے وقت ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ وہاں موجود کانگریس کارکنان و دیگر افراد کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details