مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی نئی منڈی تھانہ علاقے کی پولیس اور بدمعاشوں کے مابین ہوئے تصادم میں ایک شاطر لٹیرا پولیس کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو پولیس نے علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ پکڑے گئے شاطر لٹیرے کے قبضے سے پولیس نے ساڑھے دس ہزار پانچ سو روپے نقد تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کے زیور لوٹا ہوا موبائل غیرقانونی اسلحہ چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔ Robber Arrested in Muzaffarnagar Encounter Robbery Equipment Recovered
مظفر نگر انکاؤنٹر میں شاطر لٹیرا گرفتار، لوٹا گیا سازوسامان برآمد یہ بھی پڑھیں:
آپ کو بتادیں کہ مظفرنگر کی نئی منڈی تھانہ علاقے کے گاندھی کالونی میں چھ دسمبر کو ایک مکان میں بدمعاشوں نے دھاوا بول کر خاندان کو پر غمال بناکر لاکھوں کی لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔ اس لوٹ کی واردات کے خلاصے کے لیے مظفرنگر ایس ایس پی نے پانچ ٹیموں کو تشکیل دی تھی اس لوٹ میں ملوث چار ملزمان کو پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ان میں سے ایک لٹیرا فرار چل رہا تھا جس کو آج پولیس نے انکاؤنٹر کے دوران گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضے سے پولیس نے لوٹا گیا سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔ انکاؤنٹر کی اطلاع ملتے ہی مظفرنگر ایس ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے۔