اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہرائچ: اے.ٹی.ایم سے دھوکہ دہی کرنے والے گرفتار - متاثر شخص نے اس کی شکایت قیصر گنج پولیس کو دی

ضلع بہرائچ کے تھانہ قیصر گنج میں پنکج کمار ولد رام نریش نے پنجاب نیشنل بینک کے اے.ٹی.ایم سے لاکھوں روپیے نکالنے کی شکایت درج کرائی ہے۔

اے.ٹی.ایم سے دھوکہ دہی کرنے والے گرفتار
اے.ٹی.ایم سے دھوکہ دہی کرنے والے گرفتار

By

Published : Jan 21, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:45 PM IST


ریاست اترپردیش کے بہرائچ ضلع کے تھانہ قیصر گنج کے تحت پنکج کمار ابن رام نریش پنجاب نیشنل بینک کے اے.ٹی.ایم سے رقم نکالنے گئے تو وہاں پر موجود دو افراد نے دھوکہ سے اے.ٹی.ایم کی مشین میں کچھ رد وبدل کر دیا اور 31 دسمبر و یکم جنوری کو پنکج کے کھاتے سے ایک لاکھ 52 ہزار روپئے نکال لئے۔

اے.ٹی.ایم سے دھوکہ دہی کرنے والے گرفتار

متاثر شخص نے اس کی شکایت قیصر گنج پولیس کو دی۔ پولیس نے اے.ٹی.ایم کے سی.سی.ٹی.وی. فوٹیج اور سرویلانس کی مدد سے ملزم کی پہچان کر شاطر چوروں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کپتان بہرائچ نے بتایا کہ اے.ٹی.ایم سے روپیے نکالنے والے ملزم پون کمار سنگھ اور مونو کو گرفتار کر جیل بھیج دیا گیا ہے، دونوں ملزمین پر پہلے سے کئی مقدمات درج تھے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details