اردو

urdu

ETV Bharat / state

Bribe Case in Bareilly بریلی میں رشوت لیتے روڈ ویز کلرک گرفتار

ضلع بریلی پولیس نے روڈ ویز کلرک کو رشوت کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ کلرک سرکل منیجر ٹرانسپورٹ کارپوریشن دفتر میں منظور شدہ بس کا پرمٹ جاری کرنے کے نام پر رشوت لیتا تھا۔ Roadways clerk arrested in Bareilly

بریلی میں رشوت لیتے روڈ ویز کلرک گرفتار
بریلی میں رشوت لیتے روڈ ویز کلرک گرفتار

By

Published : May 26, 2023, 8:05 AM IST

بریلی: ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں سرکل منیجر ٹرانسپورٹ کارپوریشن دفتر میں منظور شدہ بس کا پرمٹ جاری کرنے کے نام پر دس ہزار روپئے کی رشوت لیتے متعلقہ کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ بریلی۔شاہجہاں پور۔ فرخ آباد شاہراہ پر بس چلانے کے لئے ٹرانسپورٹ کارپوریشن بریلی سے ملحق پرمٹ لینے کا شاہجہاں پور ضلع میں کوتوالی علاقہ واقع رنگین چوپال باشندہ شاہنواز خان نے درخواست دی تھی۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پرمٹ دینے کے نام پر سرکل دفتر ٹرانسپورٹ کارپوریشن بریلی میں تعینات کلرک جگموہن یادو نے اس کے بدلے میں دس ہزار روپئے مانگے تھے۔ متاثرہ درخواست گذار نے معاملے کی شکایت 22 مئی کو اینٹی کرپشن سی او شیام بہادر سنگھ سے کی تھی۔

اینٹی کرپشن سی او شیام بہادر سنگھ نے کہا کہ 22 مئی کو اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے ڈی ایم شیوکانت دویدی سے اپیل کرکے دو گواہ لے تھے۔ اس کے بعد انسپکٹر پروین کمار، اشتیاق احمد، دیویندر سنگھ، محمد عمران، ونود ورما، اونیت کمار، پون کمار اور ہرکیش کمار کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ شاہنواز خان جمعرات کو ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے علاقائی دفتر بریلی پہنچے۔ جیسے ہی بابو جگموہن یادو کو 10 ہزار روپے رشوت دی گئی۔ اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے سدھارتھ نگر کالونی کے رہنے والے کلرک جگموہن یادو کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن سبھاش نگر میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اینٹی کرپشن انسپکٹر رام لال پانڈے جانچ کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details