اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: ہیلمیٹ نہ پہننے والوں کو طلبا نے گلاب دیا! - بارہ بنکی میں قومی روڈ سیفٹی پروگرام

بارہ بنکی میں قومی روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت عوام کو ٹریفک قوانین کے تئیں بیدار کیا جا رہا ہے۔

road safety awareness
بارہ بنکی : ہیلمیٹ نہ پہننے والو کو گلاب دیکر کیا شرمندہ

By

Published : Feb 8, 2021, 3:24 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں قومی روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت مختلف پروگرامز کے ذریعہ عوام کو ٹریفک قوانین کے تئیں بیدار کیا جا رہا ہے۔

بارہ بنکی : ہیلمیٹ نہ پہننے والو کو گلاب دیکر کیا شرمندہ

اسی ترتیب میں دوشنبے کو اسکولی طلباء نے ریلی اور شہر کے سب سے خاص پٹیل تراہے پر ہیلمیٹ نہ لگانے والوں کو گلاب دیا تاکہ ان میں ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا احساس پیدا ہو اور وہ آئندہ ہیلمیٹ پہن کر ہی گاڑی چلائیں۔

واضح رہے کہ بارہ بنکی میں 18 جنوری سے ایک ماہ کے قومی روڈ سیفٹی پروگرام کا آغاز ہوا تھا۔ اس پروگرام کے تحت عوام کو ٹریفک قوانین کے تئیں بیدار کرنے کے لئے روز مختلف قسم کے پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اسی پروگرام کے تحت دوشنبے کو جی جی آئی سی کی طالبات اور عظیم الدین اشرف اسلامیہ انٹر کالج کے این سی سی طلبا نے جی آئی سی گراؤنڈ سے پٹیل تراہے تک ریلی نکالی۔

ریلی میں طلبا نے ہاتھوں میں تختیاں لے کر عوام کو ہیلمیٹ پہننے کے لئے بیدار کیا۔ بعد میں پٹیل تراہے پر ہیومین چین بنا کر بغیر ہیلمیٹ پہنے گاڑی چلانے والوں کو گلاب کا پھول دیا اور ان سے کہا کہ آپ نے ہیلمیٹ نہ پہن کر بہت اچھا کام کیا ہے۔ اس مہم میں اسکولی ٹیچرز بھی طلبا کے ساتھ پیش پیش رہیں۔

یہ بھی پڑبھیں: روڈ سیفٹی سے متعلق مختلف پروگرام کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details