اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Ambulance Accident مظفرنگر میں سڑک حادثہ، ایمبولینس میں سوار تین افراد کی موت - ایمبولینس ڈرائیور پونٹا غامدی

مظفر نگر میں ہفتہ کی رات سڑک حادثہ پیش آیا۔ جہاں ایمبولینس اور کینٹر کے درمیان تصادم میں تین افراد کی موت ہو گئی جب کہ دیگر چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 28, 2023, 10:51 AM IST

مظفرنگر: ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کےکلراؤلی تھانہ علاقہ کے جولی بہڈا سادات مارگ پر ہفتے کی دیر رات ایک ایمبولینس اور کینٹر کے درمیان ٹکر ہوگئی۔ اس ایمبولینس میں سوار بجنور کے رہنے والے تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بتا دیں کہ بجنور کے موہن پور کے رہنے والے رشیپال ریڑھ کی ہڈی میں درد کی وجہ سے اپنے بھائی مامراج، بیوی بے بی، پرمجیت اور ایمبولینس ڈرائیور پونٹا غامدی ساکن سبھاش نگر کے ساتھ مظفر نگر کے لیے روانہ ہوئے۔ ایمبولینس جب بھوپا تھانہ علاقے کے جولی مارگ پر تیسا گاؤں کے قریب پہنچی تو مخالف سمت سے آنے والے ایک کینٹر نے زور دار ٹکر ماردی۔ ایمبولینس اور کینٹر کے درمیان آمنے سامنے تصادم ہوگیا۔ جس میں تین افراد ہلاک اور چار دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے بعد چیخ و پکار کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ مظفر نگر میں سڑک حادثہ سے متعلق لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے بڑی مشکل سے ایمبولینس میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ اس حادثے میں رشی پال، ان کی بیوی بیبی اور ایمبولینس ڈرائیور کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ پرمجیت شدید زخمی ہے۔ جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہیں کینٹر میں سوار تھانہ شاہ پور کے سانجھک کے رہنے والے کلو، شیر کوٹ کے مندورا کے رہنے والئ مہیندر زخمی ہوگئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ مظفر نگر میں ایمبولینس حادثے کے بعد زخمیوں کو مظفر نگر کے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کینٹر میں پلاسٹک کے پائپ بھرے ہوئے تھے۔ زخمی کینٹر ڈرائیور نے بتایا کہ وہ بجنور علاقے میں پائپ ڈلیوری کے لیے جارہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :Man Crash Under Wheel بس کے نیچے سو رہا نوجوان کچل کر ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details