پریاگ راج: سنگم شہر کے دھومن گنج، کنہائی پور علاقے کی رہنے والی نقوش فاطمہ کے ایک ٹویٹ کی وجہ سے وزیر اعلیٰ نے برسوں سے خراب سڑک کو راتوں رات تعمیر کروا دی، تاکہ بارات کے آنے جانے میں کوئی تکلیف نہ ہو۔ سڑک کی تعمیر پر دلہن کے اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ Road Built Overnight in Pryagraj After Bride’s Tweet over Dilapidated Road in Pragraj Uttar Pradesh
دراصل، سنگم شہر، پریاگ راج کے دھومن گنج علاقے کے کنہائی پور کی رہنے والی نقوش فاطمہ نامی لڑکی کی شادی 7 دسمبر کو قرار پائی تھی۔ نقوش کے گھر بارات بھی آنی تھی تاہم ان کے گھر سے متصل سڑک انتہائی خراب اور خستہ تھی۔ برسوں سے سڑک نہیں بنی تھی جس کے بعد نقوش نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو ٹویٹ کرکے اپنی شادی میں مدعو کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وزیراعلیٰ سے التجا کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ ہماری شادی میں ضرور آئیں، لیکن اس سے پہلے سڑک بنوا لیں کیونکہ آپ اور بارات (دونوں) کچی سڑک پر سے ہمارے گھر آئیں گے تو اچھا نہیں لگے گا۔‘‘ فاطمہ کا ٹویٹ کافی وائر ہوا جس کے بعد راتوں رات سڑک کی تعمیر و مرمت کی گئی۔