اردو

urdu

ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک - موٹر سائیکل

اٹاوہ میں مین پوری سے واپس آرہے دو موٹر سائیکل سوار کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک

By

Published : Jul 5, 2019, 10:56 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع اٹاوہ کے چوبيا علاقے میں شادی کا کارڈ بانٹ کر اپنے گھر لوٹ رہے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

خیال رہے کہ یہ دونوں نوجوان مین پوری کے رہنے والے تھے، پولیس سپرنٹنڈنٹ رامبدن سنگھ نے اس بات کی اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا مین پوری ضلع کے كررار کے مہیش کا بیٹا منجیت کمار اپنے پڑوسی سنیل کمار کے ساتھ موٹر سائیکل سے شادی کا کارڈ بانٹنے گیا تھا۔

واضح رہے کہ منجیت کے چھوٹے بھائی ماکھن کی نو جولائی کو شادی ہے۔

دیر رات کارڈ بانٹنے کے بعد وہ لوگ موٹر سائیکل سے واپس آرہے تھے، اسی دوران چوبيا علاقے میں بینا، تھلرئی شاہراہ پر سڑک کنارے نالے میں ان کی موٹر سائیکل جا گری اور دونوں کی ڈوبنے سے موت ہوگئی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش نالے سے باہر نکالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details