حسن گنج علاقے کے پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امریش سنگھ بھدوريا نے پیر کو یہاں یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی رکن اسمبلی کےچچا زاد بھائی برجیش دویدی نگر کوتوالی علاقے کے رانی پوروا کی رہنے والی اپنی بہن سنیتا پانڈے زوجہ راجیش پانڈے، بھانجی آکرتی پانڈے اور انشكا پانڈے دختر سرویش پانڈے کے ساتھ کار سے دہلی سے واپس گونڈا لوٹ رہے تھے۔
اناؤ میں دردناک حادثہ، چار افراد ہلاک - unnao
اترپردیش میں ضلع اناؤ کے حسن گنج علاقے میں لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے ضلع گونڈا کے مہنون اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی ونے دویدی کے چچازاد بھائی بہن اور دو بھانجیوں سمیت چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا ۔
سڑک حادثہ
اناؤ ضلع کے حسن علاقے میں آگرہ ایکسپریس وے پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ حادثے میں چاروں کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا جسے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ 24 نومبر کو آکرتی کی شادی ہونی تھی اور شادی کی خریداری کر کے سبھی دہلی سے گونڈا واپس آ رہے تھے اور اتوار کی شب تقریبا ایک بجے یہ حادثہ پیش آیا ۔