اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈبل ڈیکر بس پلٹی، 15 افراد زخمی

بتایا جارہا ہے کہ بس ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔ فی الحال سبھی کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں کا علاج ہورہا ہے۔

ڈبل ڈیکر بس پلٹ جانے کے سبب بڑا حادثہ، 15 زخمی
ڈبل ڈیکر بس پلٹ جانے کے سبب بڑا حادثہ، 15 زخمی

By

Published : Jan 21, 2020, 3:43 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 9:09 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شاہ جہاں پور میں نیشنل ہائی وے 24 پر ڈبل ڈیکر بس پلٹ جانے کے سبب ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بس میں سوار 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ان میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بس ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا۔ فی الحال سبھی کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں زخمیوں کا علاج ہورہا ہے۔

ڈبل ڈیکر بس پلٹ جانے کے سبب بڑا حادثہ، 15 زخمی

دراصل یہ واقعہ نیشنل ہائی وے 24 کے سرو ور نگر کے قریب پیش آیا۔ جہاں پانی پت سے لکھیم پور جارہی ڈبل ڈیکر بس ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو بس سے باہر نکال کر میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس کے ڈرائیور نے حادثے سے ایک گھنٹہ پہلے ڈھابہ پر شراب پی تھی۔

قومی شاہراہ پر غیر قانونی طور پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جارہی ہیں۔ اس سے قبل بھی کنوج میں ایک ڈبل ڈیکر بس ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی تھی جس میں متعدد مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

لیکن بتایا جا رہا ہے کہ 'اس کے باوجود ضلع انتظامیہ کی سرپرستی میں غیر قانونی طور پر ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جارہی ہیں۔'

فی الحال زخمیوں کو میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 9:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details