اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident نوئیڈا میں سڑک حادثہ،دو ڈیلیوری بوائے کی موت - اترپردیش خبر

شیام لال نامی شخص نے بتایا کہ وہ بدایوں اتر پردیش کا رہنے والا ہے۔ اس کا 23 سالہ بیٹا بنٹی نوئیڈا میں ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ پرتھلا سیکٹر-112 سروس روڈ پر پہنچا ایک نامعلوم گاڑی ڈرائیور نے بنٹی کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ اس کے بعد اسکوٹی تباہ ہو گئی اور بنٹی بری طرح زخمی ہو گیا۔

دو ڈیلیوری بوائے کی موت
دو ڈیلیوری بوائے کی موت

By

Published : Mar 9, 2023, 10:43 PM IST

دو ڈیلیوری بوائے کی موت

ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کے دومختلف مقامات پر دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، سڑک حادثے میں دو ڈلیوری بوائے کی موت ہوگئی۔ بتایاجارہاہے کہ علاقہ کے دونوجوان جو بطور ڈلیوری بوائے ملازمت کر رہا تھا، ہولی کے دن وہ کام پر جا رہے تھے کے راستہ میں اچانک ایک کار نے انہیں ٹکر ماردی،جس کی وجہ سے وہ شدید طورپر زخی ہوگئے،جس کے بعد انہیں مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ فی الحال پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پہلا کیس
پولیس کو دی گئی شکایت میں شیام لال نے بتایا کہ وہ بدایوں اتر پردیش کا رہنے والا ہے۔ اس کا 23 سالہ بیٹا بنٹی نوئیڈا میں ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ پرتھلا سیکٹر-112 سروس روڈ پر پہنچا، ایک نامعلوم گاڑی ڈرائیور نے بنٹی کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ اس کے بعد اسکوٹی تباہ ہو گئی اور بنٹی بری طرح زخمی ہو گیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے اسے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ تھانہ سیکٹر 113 پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے اور گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

دوسرا کیس
رویندر پال نے سیکٹر 39 تھانہ علاقے میں شکایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ غازی پور کا رہنے والا ہے، اور فی الحال نوئیڈا سالار پور میں اپنے بھائی دیپک کے ساتھ رہ رہا ہے۔ دیپک بگ باسکٹ میں ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کرتا تھا، رویندرا نے بتایا کہ وہ کل یعنی ہولی کے دن ڈلیوری کرنے کے لیے اپنی اسکوٹی پر لوٹس بلیوارڈ جا رہا تھا۔ اسی وقت تقریباً 3:00 بجے ایک ہونڈا کار نے لوٹس ویلویٹ کے گیٹ نمبر 1 پر ان کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ جس کے بعد دیپک کی اسکوٹی ٹوٹ گئی اور اس دوران دیپک بری طرح زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے دیپک کو موقع پر ہی نٹھاری ہسپتال میں داخل کرایا اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد اسپتال میں ڈاکٹروں نے دیپک کو مردہ قرار دے دیا۔

ملزم کار ڈرائیور گرفتار:

سیکٹر 39 تھانے کے انچارج اجے چیہر کے مطابق پولیس موقع پر پہنچ کر دیپک کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کار ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس ملزم کو مزید کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں:Road Accident علیگڑھ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details